۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر علی عباسی

حوزہ/ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کا لاہور میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے طلبہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ عالم کو اللہ نے بلند مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے، دینی مدارس کے طلبہ وہ خوش نصیب ہیں، جن پر اللہ کی خاص نوازش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قم المقدس ایران کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباسی اور جامعہ المصطفیٰ پاکستان برانچ کے ہیڈ حجۃ الاسلام و المسلمین محسن تہرانی، خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈی جی جعفر روناس سمیت دیگر علماء نے جوہر ٹاون لاہور میں ادارہ منہاج الحسین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سربراہ ادارہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ادارہ منہاج الحسینؑ میں زیر تعلیم طلبہ سے خطاب میں حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ علامہ محمد حسین اکبر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو پاکستان میں تبلیغی دین کیلئے موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جس پر نوازش کرتا ہے تو اسے دین کے علم کی فضلیت عطا کرتا ہے، دینی مدارس کے طلبہ وہ خوش نصیب ہیں، جن پر اللہ کی خاص نوازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے تعلیم حاصل کی اور اسے دوسرے کو سکھایا اسے آسمانوں میں عظمت کیساتھ یاد کیا جاتا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ اسے بلند مقام و مرتبہ عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم رتبے تک پہنچنے کیلئے شرط ہے کہ آپ محنت کریں، اللہ کی مدد آپ کے شامل حال ہو جائے گی، آپ کے پاس فرصت ہے، طاقت ہے، استعداد ہے اور ڈاکٹر محمد حسین اکبر جیسے علماء نے آپ کو وسائل فراہم کئے ہیں، آپ اس سے استفادہ کریں اور علمی مقام پر پہنچیں۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ علمائے کرام نے ہمیں میزبانی کا شرف بخشا، یقیناً علماء کی صحبت سے بھی علم کی روشنی ملتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .